اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائس (اگیگا) کے نمائیندہ اگیگا کے وفد نے چیف کوآرڈینیٹر رحمان باجوہ کی قیادت میں مریم نوازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اگیگا نے اپنے مسائل ،چھٹیوں کے بدلے معاوضے کی ادائیگی، تنخواہوں میں تفریق ختم اور پینشن اصلاحات کے حوالے سے مریم نواز کو آگاہ کیا۔ مریم نوازشریف نے اگیگا کے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا، مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا نام وعدوں کی تکمیل کی ضمانت ہے ، سرکاری ملازمین کے مسائل بغیر کسی احتجاج کے ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، ان شاءاللہ۔ مسلم لیگ (ن) کے منشور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کی تجویز شامل ہے، سرکاری ملازمین اور تنخواہ دار طبقات کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔ سرکاری ملازمین شیر پر مہر لگائیں، اُن کے مسائل کے حل کی ضمانت دیتی ہوں۔
رحمان باجوہ اور وفد کے دیگر قائدین نے سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے وعدے پر مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ اگیگا کے وفد کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر مریم نوازشریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں