اسلام آباد (پی این آئی) نگران وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے حوالے سےتجاویز کی منظوری دے دی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر مریضوں کو وٹامنز، ملٹی وٹامنز، منرلز اور اوور دی کاؤنٹر مصنوعات تجویز نہیں کریں گے،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ملٹی وٹامنز، منرلز کی فہرست مروجہ عالمی معیار کے مطابق مرتب کرے گی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اس حوالے سے صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے میں رہے گی۔اعلامیے کے مطابق کابینہ نے ادویات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے حوالے سے تجاویز کی منظوری دی، یہ ادویات انتہائی ضروری ادویات کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں