اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے گا، انتخابی عمل تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر پابندی ہو گی۔
میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹہ بعد رزلٹ نشر کرنا شروع کر سکتا ہے۔ میڈیا واضح طور پر بتائے گا کہ یہ نتائج غیر رسمی اور غیر سرکاری ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران پولنگ سٹیشنز کا جاری اور مکمل غیر رسمی نتیجہ جاری کریں گے۔ انتخابی عمل کے دوران میڈیا ضابطہ اخلاق کی پابندی کرے گا۔ خلاف ورزی پر پیمرا اور پی ٹی اے کو کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں