پاکستان میں پھر زلزلہ، شدت کتنی تھی؟ عوام میں خوف و ہراس

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان میں پھر زلزلہ ۔۔۔ بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4.4ریکارڈ کی گئی ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی گہرائی 24کلومیٹرریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز خضدار سے 4کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں