شانگلہ(پی این آئی) پی کے 29 شانگلہ ٹوسے پیپلز پارٹی کے امیدوار زین اللہ خان اور پی کے 30 شانگلہ تھری سے آزاد امیدوار پرویز خٹک ن اپنے کارکنوں سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا اور این اے 11 سے امیدوار سید فرین خان کو مکمل حمایت کا یقین بھی دلادیا۔
تفصیلات کے مطابق لیلونئی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید فرین نے کہا کہ موقع پرستوں نے ہمیشہ خالی نعروں سے شانگلہ کے عوام کو دھوکہ دیا اور اب تک نظر انداز کیے گئے دور افتادہ ضلع کی ترقی کے لیے کبھی کام نہیں کیا،انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ الیکشن ڈے پر ہوائی جہاز کے نشان پر مہر لگائیں، یہ نشست شانگلہ کے عوام کی طرف سے عمران خان کے لیے تحفہ ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں