اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں میں 8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت عام انتخابات کے روز جمعرات کو مذکورہ عدالتیں بند رہیں گی، اس روز عدالتوں میں شیڈول سماعتیں آئندہ تاریخوں کیلئے مقرر کر دی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں