الیکشن 2024: اختر لاوا نے کس سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کر دیا؟

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کے مقبول ترین کارکن اختر لاوا نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی جانب سے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں مشہور سوشل میڈیا شخصیت اختر لاوا کو دیکھا جا سکتا ہے۔ مقامی سیاسی جلسے میں اختر لاوا کو دیکھا جا سکتا ہے جو انتخابی مہم سے خطاب کر رہے ہیں۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ’’لاہور دا پاوا اختر لاوا ‘‘کا تحریک انصاف اور میرے والد کی حمایت کا اعلان، نفرت لیگ کو الوداع کر دیا۔دوسری جانب اختر لاوا نے کہا کہ میاں اظہر نے بہت اچھے کام کیے ہیں، انہیں ووٹ دیں، میں دوغلا نہیں ہوں، انہیں ووٹ دیں اور ساتھ ہی اپنا روایتی نعرہ لاہور دا پاوا اختر لاوا بھی لگا ئیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close