اسلام آباد (پی این آئی) نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے روز 8 فروری کو موبائل نیٹ ورک یا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اگر کسی صوبے یا ضلع سے انٹرنیٹ بند کرنے کی درخواست بھجوائی گئی تواس پر غور کریں گے، ہر پولنگ سٹیشن پر کم سے کم 7 قانون نافذ کرنے والے اہلکار متعین کئے جائیں گے جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت کسی صوبے میں نہیں چاہتے کہ قانون ہاتھ میں لیا جائے، سندھ میں مسلح افواج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، یہ پیغام سب کیلئے ہے۔گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا حق ہے، جسے بھی دینا چاہیں دیں۔ پاکستان کی سالمیت کی طرف کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھنے دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں