وزیرآباد(پی این آئی)وزیرآباد ضلع کی تحصیل علی پور چٹھہ کے صوبائی حلقہ پی پی 36 میں آخری لمحات کے سیاسی جوڑ توڑ کے نتیجہ میں حلقہ کی سیاست میں ایک اور ڈرامائی موڑ آگیا۔
الیکشن سے تین روز پہلے ڈرامائی سیاسی جوڑ توڑ کے نتیجہ میں مسلم لیگ نون کے باغی آزاد امیدوار سابق ن لیگی ایم پی اے کے والد نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ احمد چٹھہ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ پی پی 36 میں مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے اکمل سیف چٹھہ ک پارٹی ٹکٹ دیئے جانے سے انکار کے بعد اپنے ساتھیوں کے مشورہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔کمل سیف چٹھہ کے والد کی جانب سے احمد چٹھہ کی حمایت کا اعلان کر دیئے جانے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ اس حلقہ میں احمد چٹھہ کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔ اکمل سیف چٹھہ دو بار پی پی 36 سے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر ایم پی اے رہ چکے ہیں۔
اب اکمل سیف چٹھہ پریشر ککر کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔والد کی جانب سے احمد چٹھہ کی حمایت کے اعلان کے بعد بھی اکمل سیف چٹھہ آج شب تک الیکشن کیمپین میں موجود ہیں تاہم آئندہ دو دن میں کیا ہو گا یہ قیاس کرنا سر دست مشکل ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اکمل سیف چٹھہ انتخاب سے دستبردار ہو جائیں کیونکہ عام تاثر یہ ہے کہ حلقہ پی پی 36 میں مقابلہ محمد احمد چٹھہ اور عدنان افضل چٹھہ کے مابین ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں