بیرسٹر گوہر کے حلقے میں الیکشن پرویز خٹک کیلئے کیوں اہم؟ بتادیا

اسلام آباد (پی این آئی)جیو نیوز کی عام انتخابات سے متعلق خصوصی نشریات میں سینئیر تجزیہ کاروں نے این اے 10 بونیر سے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما بیرسٹر گوہر کے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے اور حلقے کی اہمیت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

جیو نیوز کی عام انتخابات سے متعلق خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کا کہنا تھاکہ بیرسٹر گوہر علی اس وقت پی ٹی آئی کے وزارتِ اعظمیٰ کے امیدوار ہیں، وہ چیئرمین منتخب ہوچکے ہیں بڑی اچھی انہوں نے باتیں کی ہیں، انہوں نے تصادم سے گریز کیا ہے اور اپنی وفاداری بھی دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوہر نے ایسا لائحہ عمل دیا ہے جو تحریک انصاف کے لیے جمہوری جدوجہد اور انتخابات کے لیے کارگر ثابت ہوسکتا ہے ان کے مقابلے میں بھی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے شیر اکبر کھڑے ہیں جو پچھلی دفعہ یہاں سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جیتے تھے لیکن اب وہ پرویز خٹک کے ساتھ چلے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ گوہر علی پہلے پیپلز پارٹی کے ہوتے تھے بعد میں وکالت کے ذریعے یہ پی ٹی آئی میں گئے ہیں، یہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے لیکن ان کی بھی ایک منفی بات بھی ہے کہ یہ اس وقت جو عدلیہ تحریک چل رہی تھی اس میں بڑے پیش پیش تھے، یہ اعتزاز احسن کے ساتھ اور عدلیہ تحریک نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہم الیکشن نہیں لڑیں گے لیکن انہوں نے الیکشن لڑا تھا۔اس دوران سینیئر صحافی حامد میر نے کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے ڈسپلن کی پابندی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں