ایک اور بڑی سیاسی جماعت کےاہم رہنماالیکشن سے دستبردار

کراچی (پی این آئی) کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 سے متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

اے این پی کے صوبائی ترجمان دوست محمد کے مطابق اے این پی نے ضلع جنوبی کی قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 240 اور این اے 241 پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کے حق میں اپنے امیدواروں کو دستبردار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی ایس 108، پی ایس 109 اور پی ایس 110 پر بھی اپنے امیدواروں کو دستبردار کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔اس کے علاوہ اے این پی امیدوار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 سے متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق کے حق میں دستبردار ہوگئے۔دوسری جانب متحدہ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہےکہ کچے کے ڈاکوؤں کو واپس کچے میں بھیجیں گے، صوبائی حکومت مسلسل 15 سال سےکراچی کو نظرانداز کر رہی ہے، انھوں نے توجعلی 5 فیصد ووٹ پراپنا میئرمسلط کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close