کون انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑ بڑ کرنا چاہتا ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑبڑکرناچاہتے ہیں جب کہ نگران حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کےحق میں جانبدارہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ (ن) سے اتحاد مشکل ہے، میرے لیے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ چلنا اب بہت مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑبڑکرناچاہتے ہیں، نگران حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کےحق میں جانبدارہیں، یہ مسلم لیگ میثاق جمہوریت والی مسلم لیگ نہیں رہی، یہ ووٹ کو عزت دو والی نہیں بلکہ آئی جے آئی والی مسلم لیگ ہے، یہ امیر المومنین بننے کے خواب دیکھنے والی مسلم لیگ ہے، امید ہےنواز شریف کے دباؤ کے باوجود نگران حکومت الیکشن میں مداخلت نہیں کرےگی اور امید ہے پیپلز پارٹی کامیاب ہوکر حکومت بنائےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close