لاہور (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ نے پیپلز پارٹی کے دفاتر پر حملے کا اعتراف کیا ہے۔
سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر کہا کہ این اے 127 لاہور میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر پولیس کے ایک اور غیر قانونی چھاپے پر تشویش ہے۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ چھاپہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا تارڑ کی قیادت میں مارا گیا، عطا تارڑ نے پیپلز پارٹی کے دفاتر پر حملے کا اعتراف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ قانون کی حکمرانی اور جمہوری اصولوں کی بے توقیری ہے، مسلم لیگ ن جمہوری عمل میں مداخلت کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔سینیٹر تاج حیدر نے مزید کہا کہ ن لیگ کی ملی بھگت سے پولیس مخالف سیاسی جماعتوں کی انتخابی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کے دفاتر پر غیر قانونی چھاپوں پر کارروائی کرے، چھاپے میں ملوث پولیس افسران کو ہٹا کر ان کے خلاف انکوائری کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں