پوسٹل بیلٹ سے متعلق خبروں کو غلط قرار دیدیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز سے متعلق زیر گردش خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ گمراہ کن پروپیگنڈا ہے۔غلط خبروں میں امیدواروں کے پوسٹل بیلٹ پیپروں کی تعداد لکھی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق آر او پوسٹل بیلٹ سرکاری گنتی کے دوران الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں کرتا ہے۔الیکشن ایجنٹوں کی موجودگی میں گنتی کے بعد بیلٹ پیپرز حتمی رزلٹ میں شامل کیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close