معاشی ماہرین نے عمران خان کو سب سے بہتر آپشن قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) بلومبرگ کےسروے کے مطابق معاشی ماہرین کی نظر میں سابق وزیراعظم عمران خان سب سے بہتر آپشن ہیں جو مشکلات کی شکار پاکستانی معیشت کی بحالی میں موثر قردار ادا کر سکتے ہیں۔

بلومبرگ کے سروے میں 12 رسپانڈیٹس نے 4 پاکستانی سیاستدانوں کو ایک سے پانچ کے سکور کے درمیان ریٹ کیا کہ کون پاکستان کی معیشت بہتر سنبھال سکتا ہے۔ ان 12 رسپانڈینٹس میں ملک کے سب سے بڑے بروکریجز کے تاجر، ماہرین اقتصادیات اور تجزیہ کار شامل تھے۔ان چار سیاستدانوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور بانی تحریک انصاف عمران خان شامل تھے۔بلومبرگ کے اس سروے کے نتائج میں 44 پوائنٹس کے ساتھ عمران خان سرفہرست رہے، جبکہ 37 پوائنٹس کے ساتھ نواز شریف دوسرے، 22 پوائنٹس کے ساتھ بلاول بھٹو تیسرے اور 20 پوائنٹس کے ساتھ جہانگیر ترین چوتھے نمبر پر رہے۔

سروے کے جواب دہندگان نے سابق کرکٹ سٹار کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ایک اہم وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے میں مارکیٹ پر مرکوز اصلاحات کو آگے بڑھانے کے قابل ہوں گے۔دوسری جانب تین مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آئے جس کہ وجہ جواب دہندگان نے یہ بتائی کہ نواز شریف کو حکومت میں رہنے کا تجربہ ہے اور انہیں پاکستانی فوج کی حمایت بھی حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close