سیاسی جماعت کے انتخابی کیمپ پر دستی بم حملہ، تشویشناک خبر آگئی

حب (پی این آئی) حب اور مستونگ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا، جس میں تین راہ گیر زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ کےبعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حب کے علاقے باب بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ کے قریب دستی بم سےحملہ ہوا۔ جس میں تین راہ گیر زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔ دوسری جانب مستونگ میں بھی پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم سےحملہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close