قومی اسمبلی کا حلقہ جہاں برگر کا اسٹال لگانے والا الیکشن کیلئے کھڑا ہوگیا

چکوال (پی این آئی) چکوال میں برگر کا اسٹال لگانے والا قومی اسمبلی کے الیکشن کیلئے کھڑا ہوگیا۔

8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں بڑے بڑے روایتی سیاسی حریف تو میدان میں ہیں ہی ایسے میں چکوال کے حلقہ این اے 58 سے ایک ایسا اُمیدوار حافظ عبدالقدیر بھی سامنے آیا ہے جو دن بھر اپنی انتخابی مہم چلانے کےبعد رات کو برگر کا اسٹال سجا لیتا ہے۔ملک بھر میں عام انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، بڑے بڑے روایتی حریف ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں، وہیں چکوال کے حلقہ این اے 58 سے جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان گروپ کے ایک ایسے اُمیدوار بھی میدان میں ہیں۔

جو دن بھر کارنر میٹنگز اورحلقے کے ووٹرز کے ساتھ میل جول کرکے اپنی انتخابی مہم چلانے میں مگن رہتے ہیں تو سر شام اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے شہر کے مشہور بھون چوک میں برگرکا اسٹال سجا لیتے ہیں۔حافظ عبد القدیر گزشتہ کئی برسوں سے بھون چوک میں برگر کا اسٹال لگا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ حالت زار اور روایتی سیاست سے تنگ آکر اب کی بار انہوں نے خود انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا اور وہ عام آدمی کی آواز بن کر ان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close