پی ٹی آئی الیکشن میں کتنی اکثریت سے جیتے گی؟ بڑا دعویٰ آگیا

بونیر( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عوام ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں گے پھر مریم نواز کے ابو بولیں گے مجھے کیوں نکالا، آٹھ فروری کو پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے شکست دے گی، عوام میں عمران خان کے مائنس ہونے کا تاثر دیا جارہا ہے۔

انہوں نے بونیر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے جلسوں سے بڑے ہمارے کنونشن ہوتے ہیں، بلاول بھٹو کا مقصد ہے کہ آزاد امیدواروں کو ملا کر حکومت بنائی جائے، بلاول بھٹو بھول چکے ہمارے امیدوار آزاد نہیں پی ٹی آئی ٹائیگرز ہیں۔حکومت پی ٹی آئی کی بنے گی، 8فروری کو عوام ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں گے 9 فروری کو مریم نواز کے ابو بولیں گے مجھے کیوں نکالا،8 فروری کو پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے شکست دے گی۔انہوں نے کہا کہ باجو ڑمیں ریحان زیب کا قتل ہمارے لئے بڑا نقصان ہے۔ الیکشن میں پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جارہی، پی ٹی آئی قیادت نظر بند ہے یا گرفتار ہے،بانی پی ٹی آئی پر بوگس کیسز بنائے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو عوام سے دور کیا جارہا ہے، عوام میں تاثر دیا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مائنس ہوچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کھجور بہت پسند ہے بانی پی ٹی آئی جیل میں سب کو کھجو ر کھلاتے ہیں ،بانی پی ٹی آئی جیل میں جیل کا ہی کھانا کھاتے ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ مجھے نکال دیا اور اسکو لائے جس نے کہا ایک کروڑ نوکریاں دوں گا،وہ کٹے، مرغیاں اور انڈے کہاں گئے، کہا گیا 50 لاکھ گھر دیں گے، کسی کو ملا ہو تو بتائیں۔مری میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ساری زندگی کیلئے نکالنے والے آج خود استعفے دے کر گھر جا رہے ہیں۔مری میرا دوسرا گھر ہے، جومجھے بہت پیارا لگتا ہے اورآپ سب سے بھی مجھے بے حد پیار ہے۔ میں کل مری پہنچا تو راستے میں بڑی ٹریفک تھی، سب سے پہلے ملک کی خوبصورت ترین میٹل روڈ بنی تو وہ راولپنڈی سے مری کی بنی۔ بہت سالوں کے بعد مری کے عوام سے مخاطب ہوں، مجھے مری کے عوم سے دور کردیا گیا۔

میں دل سے کہہ رہا ہوں آپ سے مجھے بہت پیار ہے، 1950 میں پیدا ہوا 1956میں پہلی مرتبہ میں مری آیا۔ شدید سردی کے باوجود آپ لوگ یہاں موجود ہیں۔ افسوس ہے میرے جانے کے بعد اس ملک کو کیا ہوگیا، میں عوام کی خدمت کر رہا تھا، مزید کہا کہ میں نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی سستی کی، عوام کیلئے موٹرویز بنائیں، سستی روٹی دی۔ نواز شریف نے عوام سے سوال پوچھا کہ نواز شریف کا زمانہ اچھا تھا یا یہ والا؟میں نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی سستی کی، میرے دور میں ٹریکٹر 8لاکھ کا تھا آج 38 لاکھ کا ہے، نوازشریف کا زمانہ اچھا تھا یہ اب والا اچھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close