کراچی (پی این آئی) الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔
الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 2 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے، سندھ میں 19 ہزار 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا سامان تمام اضلاع میں پہنچا دیا گیا ہے، تمام سامان 7 فروری کو پولنگ اسٹیشنز میں پہنچا دیا جائیگا۔ شریف اللہ نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں، تمام حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگادیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا تھا کہ افسران کو رات 2 بجے تک نتیجہ لازمی دینا ہوگا۔
فارم 45 تمام سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹ وصول کریں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ حکومت کرتی ہے، پولنگ والے دن انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو امن و امان کی وجہ سے ہوگا۔ الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ الیکشن مہم 6 فروری رات 12 بجے ختم کی جائے گی، الیکشن میں خواتین کا 10 فیصد ٹرن آؤٹ ہونا ضروری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں