پی ٹی آئی امیدوار شاندانہ گلزار نے سنگین الزامات عائد کر دیے

پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور انتخابی مہم سے روکا جارہا ہے، بھیڑ بکریوں کی طرح سینیٹرز کو خریدنا شرم کی بات ہے۔

شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسز اس لیے بنائے گئے تا کہ نواز شریف کی طرح بھاگ سکیں، بیرونی مداخلت نہیں تھی تو کیوں امریکی سفیر کو ڈیمارش دیا گیا؟ کیوں قومی سلامتی کونسل میں 2 بار وہ خط نکالا گیا؟شاندانہ گلزار نے کہا کہ خط میں لکھا گیا تھا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں بہت سے لوگ ٹکٹ کی تقسیم پر نا خوش ہیں، بعض لوگ چاہتے تھے کہ مجھے خواتین کی نشست پر نامزد کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close