آئندہ آنیوالی حکومت کتنا عرصہ چلے گی؟ سابق سیکرٹری دفاع کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) سابق سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کا کہنا ہے کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ آئندہ آنے والی حکومت صرف ڈیڑھ سال چلے گی۔

صحافی سے ویڈیو کال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’اگر خیبرپختونخوا مینیج نہ ہوا تو ہوسکتا ہے وہاں پر گورنر راج لگ جائے، پنجاب میں لگ رہا ہے کہ ”ن“ آئے گی، سندھ میں پیپلز پارٹی آئے گی، وہاں (بلوچستان) میں باپ (بلوچستان عوامی پارٹی) ہوگی‘۔انہوں نے کہاکہ ’میری نظر میں الیکشن تو ہوچکا، اب تو اس میں آپ نے بس ایک عمل سے گزرنا ہے، ریت پوری کرنی ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’یہ والے انتخابات تو ہوچکے، اب دوسرے اصلی انتخابات کروانے پڑیں گے، اس کے بعد ایک اچھی فضا قائم ہوجائےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close