ایک اور پی ٹی آئی امیدوار اچانک الیکشن سے دستبردار، تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

لودھراں (پی این آئی) انتخابات سے 3 روز قبل این اے 155 سے پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ سومرو نے دستبرداری کااعلان کر دیا ہے۔

عفت طاہرہ سومرو کے بھائی حافظ حطیم کی جانب سے جاری ہونیوالے ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمارے اغواء سے متعلق من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، یہ بھی بدگمانی پیدا کی جارہی ہے کہ ہم پیسےلیکر الیکشن سے دستبردار ہوئے ہیں ، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ ہم نے اپنی رضامندی سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،ہمارے بارے میں جتنی بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں میں ان سب کی تردید کرتا ہوں۔عفت طاہرہ سومروکے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ ہم یہاں اپنی خوشی سے موجود ہیں، ہم نے باہمی رضامندی کیساتھ الیکشن میں حصہ نہ لینے اور این اے 155 لودھراں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close