نوجوان پی ٹی آئی سیاستدان کا قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

باجوڑ(پی این آئی)باجوڑ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ریحان زیب خان کو 31 جنوری کو انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا اور وہ این اے 8اور پی کے 22 سے آزاد امیدوار تھے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 ملزمان کو ریحان زیب خان پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان نے اس وقت فائرنگ کی جب ریحان زیب خان نے گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔ریحان زیب کے قتل کے بعد این اے 8اور پی کے 22 پرانتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close