اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا موٹرویز پر داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق منگل 6 فروری سے گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ کا استعمال لازمی ہوگا، یہ فیصلہ موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر صارفین کو سہولت دینے اور ٹریفک کی سہل روانی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کی طرف سے ٹول پلازوں پر ری چارج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایم ٹیگ حاصل کرنے کے لیے صارفین اپنی گاڑی کی رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے ساتھ کسٹمر کیئر سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔پولیس کے مطابق 6فروری سے ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو موٹرویز پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں