الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مطلع کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مطلع کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔عام انتخابات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابی مہم چلانے کا آخری روز چھ فروری مقرر کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں تمام سیاسی جماعتوں کو مطلع کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے تحت چھ فروری 2024 اور سات فروری 2024 کی درمیان شب 12 بجے تک انتخابی مہم چلائی جا سکے گی۔پریس ریلیز کے مطابق مقرر کردہ وقت کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھر الیکشن کمیشن کےڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کا نوٹس لے کر متعدد امیدواروں کو وارننگ نوٹسز جاری کئے ہیں۔کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ چئیرمین تحصیل کونسل صوابی عطاءاللہ کو نوٹس جاری کر کے5 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا گیا۔ محکمہ لائیوسٹاک اور محکمہ زراعت، ضلع ٹانک کے حکام کو اہلکاران مختیارخان اور عبدالقیوم پرکڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی۔چئیرمین تحصیل کونال سرائے نورنگ لکی مروت کو 5 فروری کو طلب کیا گیا۔این اے 41 لکی مروت عثمان سیف اللہ کو 12 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔چئیرمین تحصیل کونسل شمالی وزیرستان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ پی کے 101 بنوں سےامیدوار پیر واجد علی شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔پی کے 102 مسلم لیگ ن سے امیدوار میاں سمیع اللہ شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔پی کے 99 مسلم لیگ ن کے امیدوار غنی رحمان کو 6 فرعام انتخابات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابی مہم چلانے کا آخری روز چھ فروری مقرر کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں تمام سیاسی جماعتوں کو مطلع کر دیا گیا،

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے تحت چھ فروری 2024 اور سات فروری 2024 کی درمیان شب 12 بجے تک انتخابی مہم چلائی جا سکے گی۔پریس ریلیز کے مطابق مقرر کردہ وقت کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ادھر الیکشن کمیشن کےڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کا نوٹس لے کر متعدد امیدواروں کو وارننگ نوٹسز جاری کئے ہیں۔کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ چئیرمین تحصیل کونسل صوابی عطاءاللہ کو نوٹس جاری کر کے5 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا گیا۔ محکمہ لائیوسٹاک اور محکمہ زراعت، ضلع ٹانک کے حکام کو اہلکاران مختیارخان اور عبدالقیوم پرکڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی۔چئیرمین تحصیل کونال سرائے نورنگ لکی مروت کو 5 فروری کو طلب کیا گیا۔این اے 41 لکی مروت عثمان سیف اللہ کو 12 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔چئیرمین تحصیل کونسل شمالی وزیرستان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ پی کے 101 بنوں سےامیدوار پیر واجد علی شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔پی کے 102 مسلم لیگ ن سے امیدوار میاں سمیع اللہ شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔پی کے 99 مسلم لیگ ن کے امیدوار غنی رحمان کو 6 فروری کو طلب کیا گیا ۔وری کو طلب کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close