ووٹر ہے نہ سپورٹر صرف پیسے ہیں

لاہور(پی این آئی) ووٹر ہے نہ سپورٹر صرف پیسے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس نہ ووٹر ہے نہ سپورٹر صرف پیسے ہیں، بلاول ووٹ خرید کر لاہور کے امن کو آلودہ کرنا چاہتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہم الیکشن جیتے ہوئے ہیں، واضح برتری ہے، لاہور کے عوام تمہارے پیسے کو ریجیکٹ کریں گے، آپ کی حکمت عملی کامیاب نہیں ہو گی، آپ کو ہرائیں گے اور کرپشن کی سیاست دفن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی کے ایل آئی جیسا ایک اسپتال بتا دیں جو سندھ میں بنایا ہو، میں چاہوں تو سو مرتبہ آپ کا نام بگاڑ سکتا ہوں،

میری والدہ نے کہا ہے کہ کسی کا نام نہیں بگاڑنا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہم نے رشوت دینے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، تفصیلات جمع کرا دی ہیں، الیکشن ہم جیتے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو گھبرا کر پیسے لگا رہا ہے، ہم نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے، الیکشن کمیشن اور نگراں وزیراعلیٰ دونوں غیرجانبدار ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کرپشن کی وجہ سے کراچی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے،لاہور میں جب بارش آتی ہے تو یہاں پانی نہیں آتا، یہاں ڈرینج بنے ہیں،بلاول بھٹو بارش سے موازنہ کرتے ہیں اپنےتعلیمی نظام کا موازنہ کریں۔عطا تارڑنے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو چاہتے ہیں لاہور کی سیاست کو آلودہ کیاجائے، وہ ایک وڈیرے ہیں، یہاں سے اورنج ٹرین گزرتی ہے، میٹرو بس گزرتی ہے، ہمارا پیارا شہر کراچی ٹیکس دیتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close