ن لیگ الیکشن کے دن جھگڑا کرے گی؟

اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگ الیکشن کے دن جھگڑا کرے گی؟پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ن لیگ الیکشن کے دن جھگڑا کرے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ یہ غنڈہ گردی کرتے ہوئے دفاتر میں گھس جاتے ہیں اور لوگوں کو اغواء کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کا لہجہ اور بدتمیزی بتا رہی ہے کہ ان کو اپنی شکست نظر آرہی ہے، ووٹوں کی خرید و فروخت ن لیگ کا پرانا وتیرہ ہے، عطا تارڑ سمجھ رہے ہیں کہ ہم ان کی دھمکیاں برداشت کر لیں گے۔

پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ عطا تارڑ کی پشت پر کھڑی ہو کر یہ سب کروا رہی ہے، ن لیگ سے مطالبہ ہے کہ اپنی پوزیشن واضح کرے،ان کے ماضی میں ماڈل ٹاؤن جیسے واقعات موجود ہیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کی دھمکیوں پر نظر رکھے اور نوٹس لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close