ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کی بلاول بھٹو زرداری پرکڑی تنقید

کراچی(پی این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کی بلاول بھٹو زرداری پرکڑی تنقید۔۔۔۔۔یم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔گزشتہ روز حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آپ کو ستارے کو ووٹ دینے کا کہا جائے تو ان کو کہیں کہ ستارے آسمان میں اچھے لگتے ہیں، آپ کو پتنگ کو ووٹ دینے کا کہا جائے تو ان کو کہیں پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے، ان کو کہیں ہم ’را‘ سے پیسہ لینے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے،

آپ ان کو جواب دیں کہ ہم اس پتنگ کو کاٹ دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے حیدرآباد کی تمام سیٹیں چاہئیں، اس مرتبہ 8 فروری کو حیدرآباد میں تیروں کی بارش ہو گی، جیسے آپ نے پیپلزپارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں جتوایا میں آپ کا شکرگزار ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close