کس کے حکم پر فیصلے ہو رہے ہیں؟ پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

صوابی(پی این آئی)کس کے حکم پر فیصلے ہو رہے ہیں؟ پی ٹی آئی رہنما برس پڑے۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جو بھی فیصلے ہورہے ہیں وہ نواز شریف اور مریم نواز کے حکم پر ہورہے ہیں، خیبر پختونخوا کے مسلم لیگی کس منہ سے نواز شریف کا ساتھ دے رہے ہیں ، 8 فروری کو عوام ان سب کا بوریا بستر گول کرے گی۔ صوابی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک تین فیصلے آچکے ہیں، کیا ان فیصلوں میں انصاف کیا گیا؟ کیا یہ قانون کے مطابق ہیں؟

تمام نواز شریف اور مریم نواز کے حکم پر ہورہے ہیں، ان کا مطالبہ یہی تھا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو نااہل کرنا ہے اور جیل میں ڈالنا ہے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عدالتوں کی بے توقیری ہو رہی ہے، عدالتوں کو رسوا کیا جا رہا ہے، پاکستان میں اس وقت جنگل کا قانون رائج ہے، کیا ایسے الیکشن ہوتا ہے؟ مریم اور اس کے والد کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کراؤ، اسی لیے ہمارے ہاتھ پاں باندھ کر آپ الیکشن کروانا چاہتے ہو۔اسد قیصر نے کہا کہ یہ عوام گواہ ہیں آپ نے ہم سے بلا چھینا عوام آپ سے سیاست چھینیں گے، پٹھان نہیں نواز شریف بیوقوف ہے، آپ کی بیٹی پٹھانوں کو دہشت گرد کہتی ہے، خیبر پختونخوا کے مسلم لیگی کس منہ سے نواز شریف کا ساتھ دے رہے ہیں؟ 8 فروری کو عوام ان سب کا بوریا بستر گول کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close