الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، ن لیگ نےبڑی وکٹ گرادی

وہاڑی (پی این آئی) مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بڑی وکٹ گرادی۔ ایم پی اے کے سابق امیدوار ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہوگئے۔

این اے 157 وہاڑی کے لیگی امیدوار سید ساجد مہدی سلیم شاہ اور پی پی 232 سے ملک نوشیر انجم لنگڑیال نے الیکشن سے چند روز پہلے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ پی پی 232 سے تحریک انصاف کے سابق امیدوار نواب کاشف خان خاکوانی اور ان کے بھائی مدثر خان خاکوانی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ کا حصہ بن گئے۔انہوں نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا اعلان ایک بڑے جلسے کی صورت میں کیا۔کاشف خاکوانی کے ڈیرے پر ہونے والے سیاسی جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یہ این اے 157 میں مسلم لیگ ن کی طرف سے اب تک کا سب سے بڑا پاور شو تھا جس میں علاقے کی با اثر شخصیات کے علاوہ ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close