کراچی جیسی حالت لاہور کی ہوتی تو ۔۔؟ شہباز شریف کا بلاول پر طنزیہ وار

لاہور(پی این آئی) صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے بجائے اب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ووٹ دیں۔

سابق وزیراعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں کرپشن کم ہوئی ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سمیت عالمی ادارے بھی گواہی دے رہے ہیں، عمران خان کے دور میں کرپشن کا پیسہ ہر طرف چلا، پی ٹی آئی دور میں ایک اینٹ نہ لگی پھر بھی کر پشن انڈیکس بڑھ گیا، ٹرانسپرنسی کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ چور کون ہے، تحریک انصاف والے اب اپنی پارٹی کے بجائے ٹرانسپرنسی کی رپورٹ پر ووٹ دیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 1997 میں موٹر وے بنایا، جس کی وجہ سے ہم پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے، لیکن کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، دھاندلی زدہ حکومت نے ہم پر بدترین کرپشن کے الزمات لگائے، چور ڈاکو کا ورد کرکے اس ملک میں وہ زہر گھولا گیا جسے سنبھالنا اب بہت مشکل ہے، میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لوں گا۔انہوں نے بتایا کہ ثاقب نثار نے مجھے بلا کر کہا آپ نے بجلی کے لیے کیا کیا؟میں نے جوابا کہا آپ ٹھنڈے کمرے میں ایسے ہی بیٹھے ہیں؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close