کرک(پی این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں ڈپٹی کمشنر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما کو نوٹس جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ سیاسی جلسوں کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے، اجازت لیے بغیر جلسے کے انعقاد پر آپ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔نوٹس میں کہا گیا کہ آپ نے علاقے چوکارہ میں جلسے کے لیے انتظامیہ سے اجازت نہیں مانگی، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے انعقاد کا این او سی بھی جاری نہیں کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسے کا انعقاد قانون کی خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں