نواز شریف وزیراعظم بنے تو ۔۔؟ خبردارکر دیا گیا

سہیون (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے سینئر رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنے تو ملکی صورتحال مزید خراب ہوگی۔

شرجیل میمن نے سہیون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پورے ملک میں الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اصل مقابلہ ن لیگ سے ہو رہا ہے، ن لیگ بلوچستان اور سندھ میں ایک بھی جلسہ نہیں کرسکی ہے۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ن لیگ صرف ایک صوبے تک محدود ہے، نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنا تو ملکی صورتحال مزید خراب ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے الیکشن بیشک لڑے، لیکن وہ زیرو ہوں گے۔ یہ صرف الیکشن کے وقت جاگ جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close