راولپنڈی( پی این آئی) پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو شہر میں جلسے کی اجازت دینا ممکن نہیں، اس سے شہر کا امن متاثر ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب این اے 56راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے امیدوار شہریار ریاض نے درخواست مسترد کئے جانے پر کہا ہے کہ یہ عوام سے خوف کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی لیاقت باغ میں جلسے کر چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 6 فروری کو تحریک انصاف کے تمام امیدوار انتخابی ریلی نکالیں گے جو پورے شہر کا چکر لگائے گی۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جو بھی فیصلے ہورہے ہیں وہ نواز شریف اور مریم نواز کے حکم پر ہورہے ہیں، خیبر پختونخوا کے مسلم لیگی کس منہ سے نواز شریف کا ساتھ دے رہے ہیں ، 8 فروری کو عوام ان سب کا بوریا بستر گول کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں