بلاول پہلے وزیراعظم ہونگے جو اپنی مدت پوری کرینگے، پیشگوئی کر دی گئی

کوٹ ڈیجی (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ بلاول پہلے وزیراعظم ہوں گے جو اپنی مدت پوری کریں گے، الیکشن فئیر اینڈ فری ہوں تو پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی، پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار مل کر حکومت بنائیں گے، ویسے بھی آزاد امیدواروں کا پیار آصف علی زرداری کے ساتھ ہمیشہ سے رہا ہے، یہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی، ہمارے مخالفین اسی کا تورونا رو رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلاول بھٹو پہلی بار الیکشن لڑ رہے ہیں وہ سیٹ اہم ہے اور پنجاب سے جیت کر بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے، پہلے پیپلزپارٹی کے لاہور میں دفتر پر حملے ہوئے اب کراچی اور خیرپور میں بھی ہوئے ہیں لیکن اپنے مخالفین کو کوئی جواب نہیں دیں گے۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ اب فرشتے نہیں رہے، اب نہ ہی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ عوام ہے، اب تو عمران خان دو دن کے لئے بھی باہر نہیں آئیں گے، بنی گالہ کو سب جیل قرار ے کر بشری بی بی کو ریلیف دیا گیا، مریم نواز، فریال تالپور بھی جیل جا چکی ہیں انہیں تو ریلیف نہیں ملا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close