لاہور (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے کہتے ہیں عطا تارڑ کو لگام دیں۔۔۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے دفتر سے 3 کارکنوں کو اغوا کیا گیا، ہم خاموش ہیں کہ الیکشن پُرامن ہو، نواز شریف اور شہباز شریف کو اس عمل کا نوٹس لینا چاہیے اور اس حملے کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔۔۔اس موقع پر شہلا رضا نے کہا کہ اب ہم تیار ہیں، اب یہ ہمارے دفتر آکر دکھائیں، اب جیالے ان کا راستہ روکیں گے، ہمارے
ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، ہمارے بینرز اتارے جارہے ہیں۔۔۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں آپ کی بات ہوگئی لیکن عوام سے آپ کی بات نہیں ہوئی، عطا تارڑ کس قانون کے تحت دفتر میں داخل ہوئے، شکست آپ
کا مقدر ہے، سندھ میں کوئی آپ کا امیدوار نہیں ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں