الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب پھر دھماکہ

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق پنجگور میں نیشنل پارٹی کے امیدوار کے گھر میں دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس کے علاوہ نوشکی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب بھی دھماکا ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب گزشتہ دنوں بھی بلوچستان میں انتخابی امیدواروں کے گھروں پر دستی بم حملے ہوئے۔ خاران میں ن لیگ کے امیدوار شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا، وہ ان کے گھر کے صحن میں گرا۔تربت میں پیپلزپارٹی کے امیدوار رؤف رند کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا، حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close