سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دگنی کریں گے، آصف زرداری

تلہ گنگ (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بیٹے بلاول بھٹو کو قابل فخر قرار دے دیا۔

تلہ گنگ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو عوام کے تمام مسائل حل کریں گے، عوام کوسوئی گیس، پانی، شاہراہوں کا نظام اور مواصلات کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کریں گے، نوجوانوں کو روزگار کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی 4 مرتبہ بھی تنخواہیں بڑھائی جائیں تو مہنگائی پھر بھی زیادہ ہو گی، ماضی کے مقابلے مہنگائی ڈبل ہو چکی، عوام کو ملک کے اندر روزگار کمانے کے وسائل فراہم کریں گے۔ ان لوگوں کے حکومت چلانے کا طریقہ ٹھیک نہیں ہم نے پہلے بھی غریب خواتین کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ سکیم شروع کی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دگنی کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close