الیکشن سے قبل دو سیاسی جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں قومی وطن پارٹی اور اے این پی نےاین اے 24اور 25 میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب احمدخان شیرپاؤ اورمرکزی رہنما اے این پی ایمل ولی خان نےمشترکہ پریس کانفرنس میں این اے 24اور 25 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کیا۔آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ چارسدہ کیو ڈبلیو پی این اے 25 میں قومی وطن پارٹی ایمل ولی کی حمایت کرے گی جبکہ ایمل ولی خان نے این اے 24 میں اے این پی کی جانب سے آفتاب شیرپاؤ کی حمایت کی یقینی دہانی کرائی۔فیصلے کے بعد چارسدہ کے حلقے این اے 25 میں قومی وطن پارٹی کے امیدوار قیصرجمال دستبردار ہوئے جبکہ این اے 24 میں اے این پی کے امیدوار عرفان عالم نےدستبرداری کا اعلان کیا۔ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ چارسدہ ہم دونوں جماعتیں بڑے مقصد کیلئے اتحاد کررہے ہیں۔ہماری جماعتیں جانتی ہیں کہ چارسدہ سے ہمارا مقابلہ کس کیساتھ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close