ناراض ن لیگی ارکان کیساتھ معاملات طے پاگئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ نون کے ناراض ارکان اور قیادت کے درمیان معاملات طے پاگئے، قومی اور صوبائی نشستوں پر آزاد حیثیت سے کھڑے ارکان نامزد لیگی امیدواروں کے حق میں دستبرار ہوگئے۔

ترجمان مسلم لیگ نون کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263، پی بی 42 کوئٹہ اور پی بی 43 کوئٹہ پر لیگی رہنماء سیدال خان ناصر دستبرار ہوگئے جبکہ حلقہ پی بی 42 سے آزاد امیدوار کے طور پر امیدوار شیر علی ایڈووکیٹ نے بھی نامزد لیگی امیدوار کے حق میں دستبرادی کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق قیادت سے مذاکرات کے بعد حلقہ پی بی 41 کوئٹہ سے لیگی رہنماء ہمایوں خان الکوزئی ایڈووکیٹ بھی لیگی امیدوار کے حق میں دستبرار ہوگئے۔ناراض لیگی ارکان کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور تحفظات سمیت تنظیمی امور سے متعلق پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لیگی قیادت کی ہدایات کے تحت قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close