نگران وزیراعظم کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) عام انتخابات 2024ء سے چار روز قبل نگران حکومت نےہاؤسنگ سوسائٹیز کو گیس کنکشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نگران حکومت نے گزشتہ چندسالوں سے گھریلو صارفین کے لیےبند گیس کنکشن کھولنے کابھی فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طور پر ملک بھر کی 100 سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ایل این جی کنکشن دینے کا مجوزہ پلان بنایا گیا ہے اس پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ایک افتتاحی تقریب میں باضابطہ اعلان کرینگے ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونیوالی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان ہاوسنگ سوسائٹیز کو 3600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی دی جائے گی جو کہ فکس ریٹ ہے جبکہ دوسری جانب گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ گیس ریٹ 4000 روپے ایم ایم بی ٹی یو چارج کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close