الیکشن کمیشن نے ایک اور حلقے میں الیکشن ملتوی کر دیے

اسلام آباد (پی این آئی )الیکشن کمیشن نے امیدوار کی وفات کے باعث پی پی 266 میں انتخابات ملتوی کردیئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پی پی 266 میں انتخابات امیدوار اسرار حسین کی وفات کے باعث انتخابات ملتوی کئے گئے،حلقے میں انتخابات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، امیدواروں کو دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروانے ہوں گے۔امیدواروں کی وفات کے باعث اب تک ملک بھر میں 4 حلقوں میں انتخابات ملتوی ہوچکے ہیں، اس سے قبل این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ میں الیکشن ملتوی کئے گئے ہیں، ان حلقوں میں امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close