کوئٹہ (پی این آئی) صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں الیکشن پر انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
Internet services will be temporarily restricted in sensitive polling booths located in various areas of #Balochistan.
Ensuring the safety and security of ordinary citizens is of utmost importance, as there is a concern that terrorists may exploit social media platforms such…
— Jan Achakzai / جان اچکزئی (@Jan_Achakzai) February 4, 2024
تفصیلات کے مطابق صوبائی نگران حکومت کے وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقع حساس پولنگ اسٹیشنوں کی حدود میں انٹرنیٹ سروسز کو عارضی طور پر بند کرد دیا جائے گا کیوں کہ عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا خدشہ ہے دہشت گرد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، ٹویٹر اور دیگر اسی طرح کے چینلز کو مواصلاتی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، اس خطرے کو کم کرنے کے لیے تربت، مچھ اور چمن سمیت علاقوں میں انتخابات سے قبل انٹرنیٹ تک رسائی کو محدود کر دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، صوبائی نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے بتایا کہ کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے، اسی تھرٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔جان اچکزئی نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی میٹنگز کا انعقاد گھر کے اندر چار دیواری میں کریں کیوں کہ عام انتخابات کے حوالے سے بلوچستان کی صوبائی انتخابی مہم کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے لیکن اس دوران عوامی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں