آپکو محبت ہوئی؟ سوال پر بلاول بھٹو کا دلچسپ جواب

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی نے محبت ہونے اور شادی سے متعلق سوالات پر دلچسپ جواب دیئے۔

 

 

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ایک انٹرویو کے دوران محبت سے متعلق کہنا تھا کہ محبت تو ابھی آگے جا کر ہونی ہے۔ سر پر سہرا سجانے سے متعلق پوچھا گیا تو بولے کہ قوم میرا سہرا الیکشن تک تونہیں دیکھ سکے گی۔سوال کیا گیا کہ کس چیز سے سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے جس پر بلاول نے کہا کہ جب اپنے بھانجوں کے ساتھ ہوتا ہوں تو بہت خوشی محسوس کرتا ہوں۔ ملکی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے بولے کہ موجودہ ملکی سیاسی حالات سب سے زیادہ مایوس کرتے ہیں، بہت دکھ ہوتا ہے جن حالات میں آج قوم کو دیکھتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close