وفاقی دارالحکومت کی یونیورسٹی میں طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

اسلام آباد (پی ای آئی) وفاقی دارالحکومت کی نجی یونیورسٹی میں طالبہ کو ساتھی طلباء نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 

 

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ مزاحمت پر ملزمان نے ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔تھانہ شالیمار کی حدود میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سیکٹر ای الیون ٹو کے فلیٹ میں پیش آیا، درج مقدمے کے مطابق طالبہ کے ساتھی طالب علم ظہیر اور اسکے دوست دانیال نے ملکر زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنا لی جس سے اسے بلیک میل بھی کرتے رہے ، طالبہ کی درخواست پر شالیمار پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبہ کیساتھ زیادتی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزمان طالبہ کو زیادتی کے بعد دھمکیاں دیتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close