ایک اور سیاسی شخصیت عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر پرویز خٹک کے قافلے میں شامل ہوگئی

نوشہرہ (پی این آئی) تحریک انصاف کی بڑی وکٹ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے گرا دی۔

 

 

تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار ناظم داؤد خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے قافلے میں شامل ہو گئے۔ سربراہ پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ داؤد خٹک کی پی ٹی آئی پی میں شمولیت خوش آئند ہے۔

انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کہا کہ 8 فروری کا سورج پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا، بانی تحریک انصاف کی مصنوعی حکومت نے پاکستان اور ریاست پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف نکلا ہوں، اس الیکشن ان کو پتہ چلے گا، بانی پی ٹی ائی نے اپنے دور اقتدار میں پختونوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین میری مقبولیت سے خائف ہیں، مخالفین کی تقریر مجھ پر شروع ہوتی ہے مجھ پر ہی ختم ہوتی ہے، تمام پارٹیاں مل کر ضلع نوشہرہ میں اپنا کوئی کارنامہ دکھائیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے پورے صوبے میں تاریخ ساز کام کیے ہیں، پرویز خٹک خدمت کا دوسرا نام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close