عوام کو تین سو یونٹس بجلی مفت فراہم کرنے کا ایک اور اعلان

رحیم یار خان (پی این آئی) پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وعدہ کرتے ہیں غریب عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے.۔

 

 

 

عوام وعدہ کریں بلاول کا ساتھ دیں گے۔ آصفہ بھٹو زرداری کا رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پانج سال میں عوام کی آمدنی ڈبل کر دیں گے، بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی غریبوں کی تکلیف سمجھتے ہیں، آپ کو بتائیں گے پیپلز پارٹی کیسے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لائے گی۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں عوام کے علاج کیلئے ہسپتال بنائے جہاں عوام کا علاج مفت ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کیساتھ کھڑی رہتی ہے، ملک میں آنیوالے تاریخی سیلاب میں بلاول بھٹو عوام کیساتھ رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب کے ہر ضلع میں عوام کے مفت علاج کیلئے ہسپتال بنائیں گے۔ سندھ میں 20 لاکھ گھر بنا کر مالکانہ حقوق دے رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔ حکومت بنی تو کسان کارڈ، ہاری کارڈ اور یوتھ کارڈ جیسے منصوبے لائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close