ن لیگی امیدوار دستبردار

بنوں( پی این آئی)بنوں کے حلقے پی کے 102 سے ن لیگی امیدوار میاں سمیع اللّٰہ شاہ جے یو آئی کے اکرم خان درانی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

سابق وزیرِ اعلیٰ اکرم خان درانی نے بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کا دورۂ افغانستان حکومت کو اعتماد میں لے کر کیا گیا۔اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ آج ملک میں تنخواہیں دینے کو نہیں ہیں، ملک کا یہ حال اس نے کیا جو آج جیل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو 31 سال کی سزا ہوئی ہے ابھی مزید سزا باقی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close