لاہور( پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے عطا تارڑ کے حوالے سے اہم مطالبہ کردیا۔
لاہور میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ ہمارے دفتر سے 3 کارکنوں کو اغوا کیا گیا، ہم خاموش ہیں کہ الیکشن پُرامن ہو، نواز شریف اور شہباز شریف کو اس عمل کا نوٹس لینا چاہیئے، اس حملے کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیئے اور شہباز شریف سے کہتے ہیں عطا تارڑ کو لگام دیں۔انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کس قانون کے تحت دفتر میں داخل ہوئے، آج سے ہم تیار ہیں آپ کو جواب دیا جائے گا، آپ اب ہمارے دفتر آکر دکھائیں، اب جیالے ان کا راستہ روکیں گے، ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، ہمارے بینرز اتارے جارہے ہیں، آپ سمجھتے ہیں آپ کی بات ہوگئی لیکن عوام سے آپ کی بات نہیں ہوئی، اس لیے شکست آپ کا مقدر ہے، سندھ میں کوئی آپ کا امیدوار ہی نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں