کوئٹہ ( پی این آئی) بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں سکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے، اسی تھرٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔جان اچکزئی نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی میٹنگز کا انعقاد گھر کے اندر چار دیواری میں کریں کیوں کہ عام انتخابات کے حوالے سے بلوچستان کی صوبائی انتخابی مہم کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے لیکن اس دوران عوامی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں